شاہدرہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ،ایک جاں بحق

شاہدرہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ،ایک جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار)شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا بتایا گیا ہے کہ معراج پارک میں بچوں کے معمولی جھگڑے پر دو گروپوں کے درمیان ہاتھا پائی اور پھر ڈنڈے چلنا شروع ہوگئے اور بعد میں دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پرفائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجہ میں 35سالہ شخص مدثر شدید زخمی ہوگیا اُسے میو ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ جانبرنہ ہوسکا۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کروادی ہے اور مدثر کے بڑے بھائی شفقت کے بیان پر مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔ ہلاک ہونے والے شہری مدثر کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ چار بچوں کا باپ اور گھر کا واحد کفیل تھا۔

مزید :

علاقائی -