گوجرہ، تیزرفتارکیری ڈبہ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار2افراد شدید زخمی
گوجرہ( نمائندہ خصوصی) نواحی چک نمبر417ج ب کا ارسلان اور الیاس قادرآباد پل کے قریب مخالف سمت سے آنیوالے تیز رفتار کیری ڈبہ کی ٹکر لگنے کے نتیجہ میں وہ موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہو گئے ۔
جنہیں فوری طورپر سول ہسپتال گوجرہ لے جایاگیا جہاں سے مخدوش حالت کے پیش نظر الیاس کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیاگیا ہے ۔