خلا میں ہتھیار بھیجنے میں پہل نہیں کرینگے، روسی نائب وزیر خارجہ

خلا میں ہتھیار بھیجنے میں پہل نہیں کرینگے، روسی نائب وزیر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو(صباح نیوز)روس نے کہا ہے کہ وہ خلا میں ہتھیار بھیجنے میں پہل نہیں کرے گا۔ یہ بات روسی نائب وزیر خارجہ سیرگئی ریابکوف نے میڈیا کو بتائی ہے ۔ ریابکوف نے کہا کہ ماسکو کی طرف سے دیا جانے والا یہ وہ واضح اشارہ ہے، جسے واشنگٹن میں امریکی قیادت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ امریکا نے گزشتہ ہفتے اس بارے میں اپنے شبہات کا اظہار کیا تھا کہ روس نئے خلائی ہتھیاروں کی تیاری کی کوششیں کر رہا ہے۔ اس کے برعکس خود امریکی صدر ٹرمپ نے حال ہی میں کہا تھا کہ امریکا اپنی ایک خلائی فوج تشکیل دے گا، جو خلا میں امریکا کی اس کے حریف ممالک پر برتری کو یقینی بنائے گی۔

مزید :

علاقائی -