پولیس کارروائی ‘سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار
ملتان(وقائع نگار) ضلعی پولیس نے قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزم عابد علی ولد غلام ےٰسین (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
قوم نون سکنہ مٹوٹلی تھانہ صدرشجاعباد ملتان اس نے سال 2017،2018 میں 3 افرادا کو قتل کیا۔ شجاعباد پولیس ملتان نے 21.08.2018کو مجرم اشتہاری 1۔عابد علی کو موبائل ٹریکنگ کے جدید طریقے کی مدد سے گرفتار کرلیا جو کہ علاقہ شجاعباد میں قتل کے مدعیوں کو قتل کی دھمکیاں دیتا تھا اور علاقہ میں خوف کی علامت بنا ہواتھا۔ پولیس کیلئے اس کی گرفتاری اس لئے چیلنج بنی ہوئی تھی کیونکہ اس نے طے کررکھا تھا کہ اس نے تمام مخالفین کو قتل کرنا ہے۔مزکورہ ملزم جن مقدمات مطلوب تھا۔انکی تفصیلات کچھ یوں ہیں۔تھانہ صدر شجاع اباد کے مقدمہ نمبر180/18مورخہ07.05.18بجرم302 تھا۔جس میں 2 کس اشخاص1۔اللہ بخش2۔محمد امین کو قتل کیا۔اسی طرح تھانہ راجہ رام کے مقدمہ نمبر314/17مورخہ23.10.17بجرم302 محمد قاسم کی مدعیت میں درج ہوا۔ جس میں بھی ملزم نے1شخص محمد اشفاق کو قتل کیا۔جسکی گرفتاری پر ڈی ایس پی صدر شجاعباد انعام الحق۔ ایس ایچ اور تھانہ سٹی شجاع اباد محمد شمعون سٹی شجاعبادتھانہ صدر شجاعباد سعد۔ اسس ائی محمد زاہد۔کانسٹیبل محمد محسن کو انعام دیا گیا ہے۔
اشتہاری مجرم گرفتار