چوہدری طارق بشیر چیمہ کو وزارت ملنے پر یزمان میں خوشی کا سماں‘بھرپور استقبال کی تیاریا ں
منڈی یزمان)نامہ نگار (ایم این اے حلقہ چوہدری طارق بشیر چیمہ کو وفا قی وزارت کا قلم دان سنبھالنے پر حلقہ میں خو شی کی لہر(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
دوڑ گئی ہے۔ حلقہ کے ووٹرز میں مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شہر میں جشن کا سماں ہے۔ یزمان ق لیگ کے دفتر میں بڑی تعداد میں ورکرز جمع ہو گئے جن میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر جنرل کونسلرز ملک محمد سرور، ملک طارق عزیز، اسحاق طفیل، نعیم لطیف، زبیر احمد بو بک، اشتیاق احمد تارڑ، اعجاز گورائیہ، شو کت علی دھاری وال، محمد عمران نمبر دار ، طاہر محمود، وغیرہ کا کہنا تھا کہ چوہدری طارق بشیر حیمہ کے وفا قی وزیر بننے سے علاقہ میں خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہو گا جس سے علاقہ کی گزشتہ دس سالہ محر میوں کا ازالہ ہو جائے گا۔ عید کے بعد وفا قی وزیر کے یزمان پہنچنے پر ان کے شاندار استقبال کی تیا ریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ نہر والے پل سے انہیں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل ایک ریلی کی شکل میں یزمان لایا جائے گا جہاں وہ ایک عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ اس مو قع پر اونٹ رقص اور چولستانی روایتی لڈی رقص کا بھی مظاہرہ ہو گا۔
طارق بشیر چیمہ