نوازشریف اور مریم کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

نوازشریف اور مریم کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)میاں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) میں شامل کرلیا گیا ہے جس کے بعد ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد ہوگئی ۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے فروری میں پہلی بار وفاقی حکومت سے نوازشریف اور مریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی تاہم اس وقت مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے نیب کی سفارش پر عملدرآمد نہیں کیا تھا اور بعدازاں نگران وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے گریز کیا تھا۔
نواز،مریم/ای سی ایل

مزید :

صفحہ اول -