حجاج کرام نے قربانی کے بعد احرام کھول دیے
منیٰ (مانیٹر نگ ڈیسک)حجاج کرام مناسک حج کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔ مکہ مکرمہ میں موجود لاکھوں فرزندان اسلام نے رمی جمرات کے بعد قربانی کا فریضہ انجام دے دیا۔بعد ازاں حجاج نے سر منڈوانے کے بعد احرام کھول دیے جس کے بعد انہوں نے طواف زیارت اور سعی کی۔رمی کے دوران رش سے بچنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، بدھ اور جمعرات کے دن بھی رمی جمرات کے لیے مخصوص رکھے گئے ہیں۔مزدلفہ میں شب بھر قیام کیبعد حجاج کرام پہلے دن کی رمی کے لیے منیٰ پہنچے تھے۔حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے والے لاکھوں حجاج نے شیطان کو کنکریاں ماریں اور پھر قربانی کی۔
حجاج کرام