ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے عید الاضحیٰ کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
اگست22 بدھ۔ گھریلو معاملات خاص توجہ کے مستحق ہونگے۔ شراکتی کام منافع بخش رہیں گے۔ دوست مددگار رہیں گے۔ نئی سرمایہ کاری کرتے وقت اچھی طرح سوچ بچار کرلیں۔
برج ثور
اگست22 بدھ۔ خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا۔ کوئی بھی ایسا کام نہ کریں جس سے آپ کا ضمیر غیر مطمئن ہو۔ اجتماعی کاموں میں شرکت کر سکیں گے۔ اہم فیصلے کے متعلق کوئی مسئلہ کھڑا ہونے کا اندیشہ ہے
برج جوزا
اگست22 بدھ۔ گھر کی مرمت عزیز و اقارب سے ملنا جلنا اور دوسرے معاملات میں ذہنی صلاحیتوں سے کام لیں۔ خریداری کا موقع ملے گا۔ ضروریات کی چیزوں کی خریداری کر سکیں گے۔
برج سرطان
اگست22 بدھ۔ ترقی کا عنصر غالب رہیگا۔ شریک کار کے ساتھ بعض معاہدے طے پائیں گے۔ اس دوران کسی معاملے میں تلخ کلامی کا بھی اندیشہ ہے۔ لہٰذا محتاط رہیں۔
برج اسد
اگست22 بدھ۔ مالی امور میں ذمہ داریاں بڑھیں گی۔ گھریلو امور نیکی سے طے پائیں گے۔ دوسروں کو اپنی مقناطیسی شخصیت سے متاثر کر سکیں گے۔ ذاتی امور پر تبادلہ خیال ہو سکے گا۔
برج سنبلہ
اگست22 بدھ۔ کاروباری پوزیشن مستحکم ہوگی۔ پیداواری صلاحیت بڑھے گی۔ کسی ذاتی پراجیکٹ پر سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ مالی پوزیشن تسلی بخش ہوگی۔ مخالفین سے محتاط رہیں۔
برج میزان
اگست22 بدھ۔ کسی معاملے میں ساتھی کی مخالفت کا اندیشہ ہے۔ صحت کے معاملے میں خاص احتیاط برتیں۔ کسی قسم کی غفلت نہ برتیں۔ گھریلو آرائش و تزئین میں رجحان بڑھے گا ۔
برج عقرب
اگست22 بدھ۔ شریک کارکے ساتھ تعاون کرینگے‘ مل جل کر کام کرنیکی کوشش کریں‘ ذہنی طور پر مطمئن ہو کر معاملات نمٹائیں۔ ٹیم ورک کا جذبہ اُجاگر ہوگا۔ حالات قدرے بہتر رہیں گے۔
برج قوس
اگست22 بدھ۔ ملازم پیشہ افراد پر کام کا بوجھ رہے گا۔ شراکتی کاروبار کرتے وقت اچھی طرح تسلی کر لیں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔ روحانیت کے شوق کو فروغ حاصل ہوگا۔
برج جدی
اگست22 بدھ۔ محبت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے چل سکیں گے۔ کاروبار وسعت اختیار کر سکتا ہے۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات احسن طور پر چل سکیں گے۔
برج دلو
اگست22 بدھ۔ اساتذہ کا تعاون حاصل ہوگاجس سے بہت سے مسائل حل ہو سکیں گے۔ صحت بہتر ہو سکے گی۔ خواہشات کے مطابق کام ہو سکے گا۔ اولاد کا ساتھ رہے گا۔
برج حوت
اگست22 بدھ۔ زیادہ تر توجہ تخلیقی کاموں کی طرف رہے گی۔ آرٹ کے شعبہ میں دلچسپی بڑھے گی۔ گھر کی سجاوٹ کر سکیں گے۔ صحت بہتر رہے گی۔ مسائل کا مثبت حل مل سکے گا۔