گوشت کے رنگ میں نیلاہٹ آجائے تو اس کے قریب بھی نہ جائیں کیونکہ ۔ ۔ ۔ وٹرنری ماہرین نے خبردار کردیا

گوشت کے رنگ میں نیلاہٹ آجائے تو اس کے قریب بھی نہ جائیں کیونکہ ۔ ۔ ۔ وٹرنری ...
گوشت کے رنگ میں نیلاہٹ آجائے تو اس کے قریب بھی نہ جائیں کیونکہ ۔ ۔ ۔ وٹرنری ماہرین نے خبردار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) عیدقرباں پر جانورکی قربانی کے وقت جگہ اور چھریوں کو اچھی طرح صاف کیا جائے زنگ آلودہ چھریوں سے ذبیحہ کرنے سے گریزکیا جائے،فریج میں رکھے گوشت کا رنگ تبدیل ہونے یا گوشت میں نیلاہٹ نظر آنے پرگوشت استعمال نہیں کرنا چاہیے، قربانی کے گوشت کو دھوپ میں سکھانے کے بعد عرصے بعد استعمال کرنا مضر صحت ہے، جانور کی قربانی کے بعد گھر کے اطراف صفائی رکھی جائے آلائشوں سے اٹھنے والے تعفن اور چارے اور جانوروں کی غلاظت سے مختلف اقسام کی الرجی بھی ہوسکتی ہے۔

وٹرنری ماہرین نے بتایا ہے کہ قربانی کے بعد جانوروں کے جم جانے والے خون پر جراثیم کش اسپرے کیا جائے، جم جانے والے خون میں تیزی مختلف جراثیم نشوونما پاتے ہیں، اکثر جانور سڑکوں پر ذبح کیے جاتے ہیں، سڑکوں پر مختلف اقسام کے جراثیم اور بیکٹریا موجود ہوتے ہیں جو جانور کے گوشت میں منتقل ہوجاتے ہیں، جانورکی قربانی کے بعد گوشت کو اچھی طرح پانی سے دھونا چاہیے، قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور باقیات سڑکوں پر ڈالنے سے تعفن پھیلتا ہے جو خطرناک اقسام کے جراثیم پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انھوں نے بتایا کہ گھروں میں کی جانے والی قربانی کے بعد فرش کو اچھی طرح دھولینا چاہیے تاکہ خون نہ جم سکے جانور کا خون جمنے سے مختلف جراثیم کی افزائش ہوتی ہے گھروں پر فریج میں قربانی کاگوشت زیادہ عرصے نہیں رکھنا چاہیے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے فریج میں رکھے گوشت میں جراثیم نشوونما پاتے ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -