مردان : جانور قربان کرنے کے معاملے پر فائرنگ ، 6 افراد جاں بحق

مردان : جانور قربان کرنے کے معاملے پر فائرنگ ، 6 افراد جاں بحق
مردان : جانور قربان کرنے کے معاملے پر فائرنگ ، 6 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) عید کے پر مسرت موقع پر مردان میں جانور قربان کرنے کے معاملے پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کی نماز کے بعد دو گروپوں میں جانور قربان کرنے کے معاملے پر تنازعہ ہوا۔ پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں دیرینہ عداوت تھی، آج صبح بھی دونوں گروپوں میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا جس میں 6 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں قریب سے گزرتا ہوا ایک راہگیر بھی زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلیے اور مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔