A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

پاکستان تحریک انصاف کویت کے کھلاڑیوں کا عمران خان کے وزیر اعظم پاکستان بننے پر جشن کا اہتمام

پاکستان تحریک انصاف کویت کے کھلاڑیوں کا عمران خان کے وزیر اعظم پاکستان بننے پر جشن کا اہتمام

Aug 22, 2018 | 11:12:AM

کویت (عرفان شفیق سے)کویت میں پی ٹی آئی ایگزیکٹو بورڈ کویت کے وائس چئیرمین ملک تبسم جاوید کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کویت کے کھلاڑیوں نے عمران خان کے بطور 22 ویں وزیر اعظم پاکستان کا حلف اٹھانے کی خوشی میں جشن کا اہتمام کیا۔ جس میں پی ٹی آئی کے کثیر کارکنان نے شرکت کی۔ کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلائیاں ، پارٹی اور ملی نغموں پر رقص  کیا۔ اور آخر میں اس خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔ ہال پاکستان زندہ باد اور وزیر اعظم عمران خان کے نعروں سے گونجتا رہا۔تقریب کا آغاز ننھے نوجوان قاری شاہ مسعود نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور شہزادہ سلطان کیف اور اقبال ساحر نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیا۔پروگرام کی نظامت جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کویت سید صداقت علی ترمذی نے کی۔ وائس چئیرمین پی ٹی آئی ایگزیکٹو بورڈ ملک تبسم جاوید نے عمران خان کو بطور وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ اب ہماری اولین ترجیح پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو حل کرنا ہے۔ جس میں ہم سب عمران خان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ہم سب کو ایک ہو کر ملک پاکستان کی بہتری کے لئے کام کرنا ہو گا۔

 پی ٹی آئی کویت کے جنرل سیکرٹری سید صداقت علی ترمذی نے کہا کہ 71 سالوں بعد پاکستانی قوم کو قائد اعظم ثانی مل گیا ہے جس پر ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اپنے وعدوں کے مطابق تمام اداروں خودمختار بنائیں گے تاکہ ہر پاکستانی کو یکساں انصاف ، صحت، اور تعلیم کے مواقع میسر آ سکیں۔ سید صداقت علی نے کہا کہ کویت میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش  مسائل جن میں ویزا کی بندش اولین مسئلہ ہے اس کے حل کے لئے پی ٹی آئی کویت اپنا مثبت کردار ادا کرے گی۔ پی ٹی آئی کویت رہنما محمد آصف جمال نے کہا کہ عمران خان اب ہر پاکستانی کا وزیر اعظم ہے۔ اور عمران خان تمام کرپٹ لوگوں کا کڑا احتساب کرے گا۔ 

سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی کویت یاسر قاضی اور انصاف یوتھ ونگ آرگنائزر فخر الزمان نے عمران کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی اور اللہ تعالی کا شکریہ بھی ادا کیا۔۔ پی ٹی آئی کویت کے دیگر مقررین میں محمد جمیل، حکیم طارق محمود صدیقی، اور شمشاد خان تنولی نے بھی پوری قوم کو مبارکباد دی اور عمران خان کی سیاسی جد وجہد کو سراہا اور خراج  حسین پیش کیا۔اجلاس میں  ممبر ایگزیکٹو بورڈ کویت خالد منہاس کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور حکیم طارق محمود صدیقی نے دعائیں مغفرت فرمائی۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کے لئے پرتکلف عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

 

 

 

مزیدخبریں