”مجھے اگر کوئی لالہ کہتا تو میں جھگڑ پڑتا تھا کیونکہ۔۔۔“ لالہ سے مشہور عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی نے ایسی بات بتادی کہ آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

Aug 22, 2018 | 13:03:PM

میانوالی (ڈیلی پاکستان آن لائن)لالہ کے نام سے معروف لوک گلوکار عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی نے انکشاف کیا ہے کہ  ماضی میں انہیں  شوبز کی ساتھی خواتین لالہ کہتی تھیں تو وہ لڑپڑتے تھے ۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے عطااللہ خان نے بتایاکہ  اب میرا زیادہ تر وقت میانوالی میں ہی گزرتا ہے ، سارے لوگ لالہ کہتے ہیں ، عمر میں مجھ سے بڑے بھی لالہ ہی کہتے ہیں یہ مجھے نہیں پتہ کہ یہ نام کب اور کیسے پڑا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ  جب ہماری کچھ ساتھی کولیگ ٹی وی پر یا ڈرامے میں مجھے لالہ کہتی تھیں تو میں جھگڑ پڑتا تھا کہ تم تو لالہ نہ کہو، آپ  کو تو پتہ ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ لالہ کا مطلب ’’بھائی‘‘  ہوتا ہے  اور خواتین کی جانب سے لالہ کہنے پر ناراضی کا اظہار کرنا عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کا فطری رد عمل بھی ہوسکتا ہے۔

مزیدخبریں