” میں اس شخص کیلئے کچھ بھی کرسکتا ہوں اور میں سمجھتا ہوں کہ۔۔۔“ عطااللہ خان عیسی خیلوی نے دل کی بات کہہ دی ، ایسا نام لے لیا جس کی شاید آپ کو توقع نہ ہوگی

” میں اس شخص کیلئے کچھ بھی کرسکتا ہوں اور میں سمجھتا ہوں کہ۔۔۔“ عطااللہ خان ...
” میں اس شخص کیلئے کچھ بھی کرسکتا ہوں اور میں سمجھتا ہوں کہ۔۔۔“ عطااللہ خان عیسی خیلوی نے دل کی بات کہہ دی ، ایسا نام لے لیا جس کی شاید آپ کو توقع نہ ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میانوالی (ویب ڈیسک)معروف لوک گلوکار عطااللہ عیسیٰ خیلوی نے کہاہے کہ میں نے قائداعظم کو قریب سے نہیں دیکھا ،پڑھا ہے، ان کی شخصیت کے بارے میں جو پڑھا ہے، سنا ہے اور دیکھا ہے اس سے بہت متاثر ہوں،بھٹو صاحب کے بعد میں عمران خان سے متاثر ہوں اور انہیں ہی اپنا لیڈر سمجھتا ہوں ، میں اس کے لئے کچھ بھی کرسکتا ہوں، میں سمجھتا ہوں کہ وہ میرے ملک کو ، قوم کو اس گرداب سے نکالے گا۔

 نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عطااللہ عیسیٰ خیلوی نے کہاکہ قائداعظم کے بعد ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ میں نے تھوڑا سا کام کیا لیکن اس وقت  جب الیکشن ہوگئے اور بھٹو صاحب جیت گئے تو انہوں نے ایسے شخص کو بھی اپنے ساتھ ملالیا جو ہمارے سخت خلاف تھا جس کی وجہ سے میں نے سیاست سے توبہ کرلی لیکن اب میں عمران خان کو اپنا لیڈر سمجھتا ہوں اور اس کے لیے کچھ بھی کرسکتا ہوں۔