شہبازشریف کی اہلخانہ کے ہمراہ نوازشریف،مریم نوازسے جیل میں ملاقات
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر سابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے اہلخانہ کے ہمراہ خصوصی اجازت کے بعد نوازشریف،مریم نوازسے جیل میں ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق شریف خاندان نے نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کے لئے پنجاب حکومت کو درخواست دی تھی جسے منظور کرتے ہوئے انہیں ملاقات کی خصوصی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ شریف فیملی کواجازت سے متعلق دوپہرمیں آگاہ کیاگیاتھا۔جیل ذرائع کا کہناہے کہ ملاقات کرنے والوں میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ ، حمزہ شہباز ، سلمان شہباز ، خاندان کے دیگر لوگ اور سٹاف بھی شامل ہیں۔