سزائے موت کی سزاپردوبارہ عمل شروع کیاجائےگا،سری لنکن صدرمتھری پالاسری سینا
کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن صدر متھری پالا سینا کی جانب سے معطل سزائے موت پرعائد پابندی کو ختم کئے جانے کا امکان ہے ۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق سری لنکن صدرمتھری پالاسری سینا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکامیں سزائے موت کی سزاپردوبارہ عمل شروع کیاجائےگا،منشیات فروشی کے جرم پرسزائے موت کے حق میں ہوں،سری لنکامیں سزائے موت پرعمل کاآغاز18مجرمان سے کیاجائےگا،18مجرمان میں سے5پاکستانیوں کوسزائے موت کیلئے انکے وطن بھیجیں گے،پاکستان کے نئے وزیراعظم عمران خان سے اس سلسلے میں سے بات کروں گا۔
واضح رہے سری لنکا میں 42سال سے سزائے موت پرعملدرآمدمعطل ہے جب سے یہ عملدرآمد روکا گیا ہے کسی کو بھی سزائے موت نہیں سنائی گئی۔