A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

عمران خان ووٹ کی طاقت سے وزیر اعظم بنے، نوازشریف اور مریم نواز کے معاملات عدالتوں میں ہیں:چوہدری شجاعت،پرویز الہٰی

عمران خان ووٹ کی طاقت سے وزیر اعظم بنے، نوازشریف اور مریم نواز کے معاملات عدالتوں میں ہیں:چوہدری شجاعت،پرویز الہٰی

Aug 22, 2018 | 19:59:PM

گجرات(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا سارا ٹبر تو جیت گیا ہے تو پھر وہ کس بات کا احتجاج کرنے جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک کو بہتری کی طرف لانے کے لیے سب کو دل وجان سے کوشش کرنی ہوگی، عمران خان 22 سال کی جدوجہد کے بعد اقتدار میں آئے ہیں، ہمیں ان کا بھرپورساتھ دینا ہوگا،عمران خان وہ وزیراعظم ہیں جو ووٹ کی طاقت سے آئے،اس سے قبل جتنے بھی وزیر اعظم تھے انہیں لایا گیا۔

اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز کے معاملات عدالتوں میں ہیں، پنجاب کے اکثر علاقوں میں (ن) لیگ جیتی ہے، ان کا سارا ٹبر تو جیت گیا ہے تو پھر مسلم لیگ (ن) کس بات کا احتجاج کرنے جارہی ہے، وزارت عظمیٰ کے لیے باپ اور وزارت اعلیٰ کے لیے بیٹے کا امیدوار بننا مسلم لیگ (ن) کے لئے بہت بڑا المیہ ہے۔

مزیدخبریں