وعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے سروں پر کفن باندھ کرتیار کھڑ ے ہیں، پیرمنورحسین جماعتی

وعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے سروں پر کفن باندھ کرتیار کھڑ ے ہیں، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) عقیدہ ختم نبوت پر ہر صورت پہرہ دینگے‘ عاشقان رسول عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے سروں پر کفن باندھ کر تیار کھڑے ہیں‘ قادیانیوں کی غیرآئینی سرگرمیوں کو کنٹرول کیا جائے‘ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کی حفاظت کیلئے امت مسلمہ ہمیشہ متحد رہی‘ ختم نبوت دین کا اساسی اور بنیادی عقیدہ ہے‘ ان خیالات کا اظہار پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے صحافیوں کے وفد کیساتھ ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں قادیانی لابی کے تعاون سے ہونیوالی تقریب میں پاکستانی فنکاروں اور صحافیوں کی شرکت قابل مذمت ہے، تقریب کا انعقاد ایسے وقت میں کیا گیا جب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نہتے اور لاچار کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہی ہیں‘ ہندوستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اور پاک فوج کے جوان ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں جس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ قادیانی لابی دین اسلام اور وطن عزیز کیخلاف ہر جگہ سرگرم دکھائی دیتی ہے جو قابل تشویش اَمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکارِ ختم نبوت اسلامی تاریخ کا سب سے مہلک فتنہ ہے جس کی سرکوبی کیلئے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے جنگ یمامہ لڑی اور جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ اْن کا کہنا تھا کہ وطن عزیز میں کوئی مائی کا لال قانون ناموس رسالت ختم نہیں کر سکتا، 1973ء کے آئین کی اسلامی شقیں آئین کے ماتھے کا جھومر ہیں۔


، قانون کا تحفظ ناموس رسالت اور امتناع قادیانیت آرڈیننس میں کسی کو ایک حرف کی ترمیم بھی نہیں کرنے دینگے۔ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اسلام اور آئین پاکستان کی محافظ قوم ہے‘ دْنیا کا کوئی مذہب اور قانون اسلام جتنے حقوق غیرمسلموں کو مہیا نہیں کرتا، قادیانیوں کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی پروپیگنڈے پر مبنی اور حقائق کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اسلام اور پاکستان دشمن لابیوں بالخصوص قادیانیوں کی سرگرمیوں میں اضافے سے پریشان ہے، جبکہ اسکے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پرتوہین مذہب کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔ عقیدہ ¿ ختم نبوت کا دفاع عین اسلامی و آئینی فریضہ ہے لہٰذا پاکستان بھر کے مسلمان آئین کی اسلامی شقوں اور عقیدہ ¿ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے آخری حدوں تک جائینگے۔حکومت قادیانیوں کو آئین و قانون کا پابند بنائے ورنہ ان کی سرگرمیاں ایک اور تحریک تحفظ ختم نبوت کا باعث بن سکتی ہے۔ انسانی حقوق کی کسی این جی او کی آڑ میں قادیانیوں کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط اور توہین رسالت کے جرم میں سزا یافتہ قادیانی عبد الشکور کی ٹرمپ سے ملاقات میں پاکستان کے بارے میں ہرزہ سرائی سے یہ محسوس ہو رہا ہے کہ قادیانی وطن عزیز کیخلاف سازشوں سے باز نہیں آئے، مقتدر قوتوں نے اگر انہیں نہ روکا تو یہ سرگرمیاں پاکستان کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ قادیانیوں کی اسلام اور آئین دشمن سرگرمیاں حد سے بڑھتی جا رہی ہیں جن کا فوری نوٹس لیا جانا چاہئے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک میں آئین وقانون کی بالادستی قائم کی جائے اور قادیانیوں کو ان کی متعینہ حیثیت اور دائرے کا پابند بنایا جائے کیونکہ ہم ہرگز قادیانیوں کو ان کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔