حکومت نے مریضوں کو زندہ درگور کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے،عابد صدیقی  

  حکومت نے مریضوں کو زندہ درگور کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے،عابد صدیقی  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے مریضوں کو زندہ درگور کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے علاج معالجہ عام آدمی کی پہنچ سے پہلے ہی دور ہو چکا ہے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں معمولی ٹیسٹوں کی فیسوں میں نمایاں اضافہ پر مریضوں میں شدید لہر دور گئی ہے۔


اور حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غریب مریضوں کے لئے سرکاری ہسپتال ہی آخری امید ہوتے ہیں، نجی ہسپتالوں میں کوئی غریب مریض پر نہیں مار سکتا۔ پی ٹی آئی حکومت اس وعدے کے ساتھ برسراقتدار آئی تھی کہ تعلیم و صحت پر خصوصی توجہ دی جائے گی لیکن حالیہ اقدام اس کے اس دعوے کی نفی کر رہا ہے۔ غریب مریضوں کو پہلے سے دی گئی سہولتوں سے بھی ہاتھ کھینچا جا رہا ہے۔
عابد صدیقی