وہ خوبصورت ساحل جہاں کی نشانی کے طورپر ریت ساتھ لے جانے والے جوڑے کو گرفتارکرلیا گیا

وہ خوبصورت ساحل جہاں کی نشانی کے طورپر ریت ساتھ لے جانے والے جوڑے کو ...
وہ خوبصورت ساحل جہاں کی نشانی کے طورپر ریت ساتھ لے جانے والے جوڑے کو گرفتارکرلیا گیا

  


پیرس(ویب  ڈیسک) اکثر سیاح کسی بھی مقام سے کسی یادگار شے کو گھر لے آتے ہیں لیکن ایک فرانسیسی جوڑے کو یہ کاوش اس وقت مہنگی پڑگئی جب انہوں نے اٹلی کے ساحل سے ریت لے جانے کی کوشش کی۔اٹلی کا ایک خوبصورت ساحل، سارڈینیا ہے جو اپنی سفید ریت کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے۔ یہاں سیر کےلیے آنے والے ایک فرانسیسی جوڑے نے کئی کلوگرام ریت اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی جسے قابلِ تعزیر جرم قرار دیتے ہوئے انہیں ابتدائی طور پر چھ سال قید کی سزا دی گئی۔اس ساحل کی ریت کو باقاعدہ قانونی تحفظ حاصل ہے۔ اس سے قبل کئی سیاحوں کو یہاں سے ریت لے جانے پر جیل کی سزا ہوچکی ہے اور ان پر خطیر جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔ بسا اوقات کئی سیاحوں نے اپنی بے گناہی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس قانون سے ناواقف تھے۔فرانسیسی جوڑے نے بھی یہی مؤقف اختیار کیا کہ وہ اٹلی کے سخت قوانین سے ناواقف تھے۔ تاہم پورٹو ٹورس کی پولیس نے کہا کہ وہ معمول کی گشت پر تھے کہ انہیں ایک کار میں کچھ بوتلیں نظر آئیں جن میں ریت بھری تھی۔ اس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کیا تو مزید بوتلیں بھی ملی جو سب سفید ریت سے بھری ہوئی تھیں۔پولیس کے مطابق کل 14 پلاسٹک کی بوتلوں میں 40 کلوگرام ریت تھی جسے یہ فرانسیسی جوڑا اپنے ساتھ لے جارہا تھا۔ دونوں میاں بیوی کی عمر 40 سال کے لگ بھگ ہے جنہیں اگلے روز ساساری شہر کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا۔ انہیں ممکنہ طور پر 3300 ڈالر جرمانے کے علاوہ ایک سے چھ سال قید تک کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...