حکومت نے سب سے بڑے مسئلے سے نجات کیلئے پاک فوج سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا

حکومت نے سب سے بڑے مسئلے سے نجات کیلئے پاک فوج سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا
حکومت نے سب سے بڑے مسئلے سے نجات کیلئے پاک فوج سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاک فوج ملک کے دور دراز علاقوں تک رسائی اور بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے میں معاونت کرے گی۔ملک میں پولیو کے بڑھتے کیسز کی صورت حال پر غور کے لیے وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ ڈاکٹر ظفر مرزا، خیبر پختونخوا و بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ، وزیر صحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر ہشام انعام اللّٰہ خان اور چیف سیکرٹریز پنجاب سندھ کے علاوہ بین الاقوامی فلاحی اداروں بل اینڈ میلنڈا گیٹس، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور یونیسیف، کے نمائندے بھی شریک تھے۔اجلاس میں بل گیٹس کی جانب سے لکھا گیا خط بھی پیش کیا گیا، جس میں بل گیٹس نے کہا کہ وہ خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کے بڑھنے پر اجلاس طلب کرنے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں، پولیو کو ختم کرنے کے لیے والدین کے ذہنوں سے شکوک نکالنا ضروری ہیں ۔ حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام پر حکومت کی خصوصی توجہ درکار ہے۔اجلاس کے دوران وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر عطا نے ملک میں پولیو کی موجودہ صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم کو پولیو کے خاتمے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیاگیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 18-2017 میں انسداد پولیو کے لیے اپنائی گئی حکمت عملی میں خامیوں کی وجہ سے پولیو کیسز میں اضافہ ہوا۔وزیراعظم نے انسداد پولیو اور احساس پروگرام پر عملدرآمد کے لیے مربوط حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاق اور صوبائی حکومتیں پولیو کے خاتمے کے لیے موثر مہم چلائیں۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق ملک کے دور دارز علاقوں تک رسائی اور بچوں کو انسداد پولیو قطروں پلانے میں پاک فوج معاونت کرے گی۔

مزید :

قومی -