مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا وزیراعظم عمران خان کو خط، کیا خواہش ظاہر کی ؟ جان کر آپ کو بھی فخر ہوگا
اسلام آباد / نیو یارک(ویب ڈیسک) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق کئی سالوں تک دنیا کے امیر ترین شخص رہنے والے اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے حکومت کی جانب سے پولیو کے خلاف اقدامات اور احساس پروگرام کی تعریف کی اور خیبرپختونخوا میں بڑھتے پولیو کیسز پر اجلاس طلب کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔بل گیٹس نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ پولیو کوختم کرنے کے لئے والدین کے ذہنوں سے شکوک وشبہات نکالنا انتہائی ضروری ہے، اور حفاظتی ٹیکہ جات ای پی آئی پروگرام پر حکومت کی خصوصی توجہ درکارہے۔بل گیٹس نے خط کے ذریعے پولیو کے خاتمے کی کوششوں پر حکومت پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ستمبر میں اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔