پاکستانیوں سے 40 ارب روپے ناجائز وصول کرنے کا انکشاف، افسوسناک تفصیلات منظرعام پر

پاکستانیوں سے 40 ارب روپے ناجائز وصول کرنے کا انکشاف، افسوسناک تفصیلات ...
پاکستانیوں سے 40 ارب روپے ناجائز وصول کرنے کا انکشاف، افسوسناک تفصیلات منظرعام پر

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) پانچ نجی بجلی گھروں کی جانب سے عوام سے چالیس ارب روپے ناجائز وصول کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس پر سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے پاور نے پانچ آئی پی پیز کے خلاف فوجداری کارروائی شروع کر دی، اثاثے ضبط اور عوام سے ناجائز وصول کی گئی رقم ریکور کرنے کی سفارش کر دی۔دنیا نیوز کے مطابق سینٹر نعمان وزیر کے زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا اجلاس میں پانچ آئی پی پیز کی جانب سے عوام سے سات سال میں چالیس ارب روپے اضافی اور ناجائز وصول کئے جانے کا انکشاف ہوا۔اجلاس میں بجلی شعبے کے ریگولیٹر ادارے نیپرا نے پانچ نجی بجلی گھروں کی جانب سے ریٹ آف ریٹرنز میں ناجائز منافع کمانے کی تصدیق کی۔سینیٹر نعمان وزیر کا کہنا تھا کہ عوام سے چالیس ارب روپے اضافی وصول کئے گئے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پانچ آئی پی پیز میں اطلس پاور نے نو ارب، نشاط پاور سات ارب، نشاط چونیہ سات ارب، لبرٹی پانچ ارب اور اٹک جین نے گیارہ ارب روپے عوام سے اضافی اور ناجائز وصول کئے۔کمیٹی نے ان پانچ آئی پی پیز کے خلاف فوجداری کارروائی شروع، اثاثے ضبط اور عوام سے وصول کئے گئے اضافی چالیس ارب روپے ریکور کرنے کی سفارش کی۔

مزید : بزنس


loading...