سرکاری ملازمین کی مدت ملازمت میں اضافہ، وزیراعظم نے اہم قدم اٹھا لیا

سرکاری ملازمین کی مدت ملازمت میں اضافہ، وزیراعظم نے اہم قدم اٹھا لیا
 سرکاری ملازمین کی مدت ملازمت میں اضافہ، وزیراعظم نے اہم قدم اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ‏وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمرمیں 3 سال اضافے پرغورکے لیےکمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی کی سربراہی ڈاکٹرعشرت حسین کو دی گئی ہے جس میں دفاع، خزانہ اوراسٹیبلشمنٹ کےسیکریٹریز بھی شامل ہیں۔یہ ‏کمیٹی سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمرمیں 3 سال اضافے پرغور کرے گی۔

ہم نیوز کے مطابق  گزشتہ ماہ خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی مدت ملازمت تین سال توسیع کا بل اپوزیشن کی شدید مزاحمت کے باوجود صوبائی اسمبلی سے پاس کرا لیا تھا۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں سرکاری ملازمین کی مدت ملازمت کا بل پیش ہوا تو اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔حزب اختلاف کی طرف سے بل پاس ہونے سے 50 ہزارنوجوانوں کے بےروزگار ہونے، ترقیاں متاثر ہونے ،وفاقی اور صوبائی ملازمتوں میں تفاوت کے خدشات ظاہر کئے گئے۔مزاحمت اور شورشرابے کے باوجود حکومت بل پاس کرنے پر بضد رہی تو اپوزیشن اراکین نے واک آوٹ کردیا، مخالف بینچز خالی ہونے کے باوجود حکومت نے بل پاس کرا لیا۔

مزید :

قومی -