سپریم کورٹ کا پی ایس 11 لاڑکانہ 2 میں دوبارہ انتخاب کروانے کا حکم

سپریم کورٹ کا پی ایس 11 لاڑکانہ 2 میں دوبارہ انتخاب کروانے کا حکم
سپریم کورٹ کا پی ایس 11 لاڑکانہ 2 میں دوبارہ انتخاب کروانے کا حکم

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نداکھوڑو کی انتخابی عذرداری پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ، عدالت نے ندا کھوڑو کی درخواست منظور کرلی اور سندھ ہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ایس 11 لاڑکانہ 2میں دوبارہ انتخابات کروانے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ندا کھوڑو بنام معظم علی انتخابی عذرداری کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،جی ڈی اے کے معظم علی اثاثے چھپانے کا الزام تھا،عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا،جسٹس اعجاز الاحسن نے فیصلہ پڑھ کر سنایا ،عدالت نے ندا کھوڑو کی درخواست منظور کرلی اور سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے پی ایس 11 لاڑکانہ 2میں دوبارہ انتخابات کروانے کا حکم دیدیا،عدالت نے الیکشن کمیشن کو معظم علی خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دیدیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...