سیشن عدالت ملتان میں قندیل بلوچ قتل کے ملزموں کے معافی نامہ سے متعلق کیس کی سماعت

سیشن عدالت ملتان میں قندیل بلوچ قتل کے ملزموں کے معافی نامہ سے متعلق کیس کی ...
سیشن عدالت ملتان میں قندیل بلوچ قتل کے ملزموں کے معافی نامہ سے متعلق کیس کی سماعت

  


ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن عدالت میں قندیل بلوچ قتل کے ملزموں کے معافی نامے سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے،والدین قندیل بلوچ نے کہا کہ اپنے بچوں کو اللہ کے واسطے معاف کیا ،جج نے والدین سے استفسار کیاکہ آپ صرف اپنے بچوں کو معاف کرنا چاہتے ہیں ؟والدین قندیل بلوچ نے عدالت کو جواب دیا کہ جی میرے بیٹوں کو معاف کیا جائے ،جج عمران شفیق نے کہا کہ دیکھتے ہیں آپ لوگوں کے پاس قانون میں یہ حق ہے یا نہیں،کیا آپ کو علم ہے آپ کی معافی پر کیس کے باقی ملزموں پر کیا اثر پڑے گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ملتان


loading...