ڈالر سستا اور سٹاک مارکیٹ نے سرمایہ کاروں کے وارے نیارے کروا دیئے

ڈالر سستا اور سٹاک مارکیٹ نے سرمایہ کاروں کے وارے نیارے کروا دیئے
ڈالر سستا اور سٹاک مارکیٹ نے سرمایہ کاروں کے وارے نیارے کروا دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 27 پیسے کمی واقع ہو گئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان نے سرمایہ کاروں کے وارے نیارے کروا دیئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر 27 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 158 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے بھی اچھی خبریں آنے کا سلسلہ شروع ہو گیاہے ، گزشتہ چار روز سے سٹا ک مارکیٹ میں مثبت رجحان پایا جارہاہے ۔ آج صبح سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خریدو فروخت شروع ہو ئی تو 100 انڈیکس 30 ہزار 972 پوائنٹس پر تھا تاہم اس میں اب تک 463 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے جس کے بعد انڈیسک 31 ہزار کی نفسیاتی حد حاصل کر چکا ہے اور 31 ہزار 436 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

مزید :

بزنس -