فوڈ اتھارٹی کا ڈبل روٹی کی فیکٹری پر چھاپہ، ایسی چیز مل گئی کہ فیکٹری ہی سیل کرنا پڑ گئی

فوڈ اتھارٹی کا ڈبل روٹی کی فیکٹری پر چھاپہ، ایسی چیز مل گئی کہ فیکٹری ہی سیل ...
فوڈ اتھارٹی کا ڈبل روٹی کی فیکٹری پر چھاپہ، ایسی چیز مل گئی کہ فیکٹری ہی سیل کرنا پڑ گئی

  


کراچی (ویب ڈیسک) سندھ فوڈ اتھارٹی نے ڈسٹرک سینٹرل ایف بی انڈسٹریل ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے ڈبل روٹی بنانے والی ایک فیکٹری کو سیل کر دیا، چھاپے کے دوران فیکٹریوں میں ناقص خام مال کے استعمال کا بھی انکشاف ہوا اور ہر طرف مکھیوں کی بھرمار تھی۔ ڈبل روٹی کی فیکٹری میں بلی بھی گھوم پھر رہی تھی جس کے بعد فیکٹری سیل کردی گئی ۔ 

روزنامہ جنگ کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ فوڈ سمیرا حسین کی سربراہی میں ایف بی ایریا میں صفائی کی ناقص صورت حال پر ڈبل روٹی بنا نے والی فیکٹری کو سیل کر دیا گیا جبکہ 2 دیگر فیکٹریوں پر 3 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ سندھ فوڈ اتھارٹی نے ڈبل روٹی بنانے والی فیکٹریوں پر چھاپے مارے، انسپکشن کے دوران فیکٹریوں میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورت حال سامنے آئی، فیکٹریوں میں نکاسی آب کا بھی کوئی انتظام نہیں تھا۔فیکٹریوں میں ملازمین کی حالت بھی خراب تھی۔ ان کا میڈیکل ریکارڈ بھی موجود نہیں تھا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...