سب سے پہلے پاکستان،اے پی ایم ایل یواےای نے عجمان کےمقامی ہوٹل میں14اگست اور عید ملن کی تقریب کا انعقاد کیا

سب سے پہلے پاکستان،اے پی ایم ایل یواےای نے عجمان کےمقامی ہوٹل میں14اگست اور ...
سب سے پہلے پاکستان،اے پی ایم ایل یواےای نے عجمان کےمقامی ہوٹل میں14اگست اور عید ملن کی تقریب کا انعقاد کیا

  


دبئی (طاہرمنیر طاہر) آل پاکستان مسلم لیگ یو اے ای نے اپنے لیڈر سید پرویز مشرف کے سلوگن ”سب سے پہلے پاکستان“ ، کے حوالے سے عجمان کےمقامی ہوٹل میں 14 اگست اور عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا ”سب سے پہلے پاکستان “ تقریب کے حوالے سے uae کے عہدیداروں اور کارکنان نے شرکت کرکے اپنے ملک سے والہانہ محبت کاثبوت دیا تقریب کی کمپیٸرنگ کے فرائض فرزانہ منصور نے ادا کیٸے، تقریب کاآغاز اللہ رب العزت کے بابرکت کے نام حمد سے شروع ہوٸی اور نعت مقبولﷺ ممتاز اظہر نے پڑی بعد ازاں سید تابش زیدی نے پاکستان 14 اگست کے حوالے سے خوبصورت اشعار پڑھے جبکہ نور جہاں کے قومی نخمے سے نجمی مسرت نے سما۶ باندھا، اس موقع پر مقررین راٸے شیر علی کھرل ، ملک یونس ، محمد عرفان، فرزانہ منصور ، محمد صابرخان چترال اور محمد شاہد آئینہ نے 14 اگست ، عید اور پارٹی کے حوالے سے اپنی تقاریر میں انڈیا کے کشمیر میں ناپاک عزائم ، ہٹ دھرمی، پاکستان کی صورتحال اور انٹرنيشنل سیاسی ماحول پر تفصیلاً روشنی ڈالی، جسمیں پرویز مشرف کے کارناموں کے حوالے میں کہا گیا کارگل کی جنگ کے دوران ایک وقت وہ بھی آگیا تھا جب چیف آف آرمی سٹاف جنرل پرویز مشرف دشمن کی سرحد پار کرکے نہ صرف اس چوٹی پر پہنچ گئے تھے جسے پاک فوج نے فتح کرلیا تھا بلکہ ایک رات وہاں قیام کرکے اگلے دن عید قرباں کی نماز بھی وہیں ادا کی۔عسکری تاریخ کا یہ انوکھا واقعہ ہے کہ جب کسی فوج کے سربراہ نے جنگ کے دوران ہر طرح کی احتیاط بالائے طاق رکھ دی ھو ۔ جنرل پرویز مشرف کا دوران جنگ دشمن کے علاقے میں ہیلی کاپٹر پر پہنچ جانا ایک غیر معمولی واقعہ تھا جس نے کارگل کے محاذ کو گرما کر رکھ دیا تھا ۔’’ٹھیک دو دنوں بعد 28 مارچ 1999ء کو صبح دس بجے گلتری میں ایک ہیلی کاپٹر اترا اور اس سے برآمد ہونے والا پہلا شخص تھا چیف آف آرمی سٹاف جنرل پرویز مشرف تھا جنکے ساتھ دسویں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمود، چیف آف جنرل سٹاف محمد عزیز خان۔ کمانڈر ایف سی این اے ہیڈ کوارٹر اسٹاف آفیسر۔ 80 بریگیڈ کے کمانڈر اور بریگیڈیئر مسعود اسلم نے ان کا اسقبال کیاتھا،اس موقع پر پرویز مشرف کی درازی عمر اور اچھی صحت کیلٸے بھی دعا مانگی گٸی، تقریب میں،محمد عمر بلوچ، سعید خان جوئیہ،بلال لجپال،جام اظہر روجہا، مبشرملک کے علاوہ دیگر ممبران نے شرکت کی اس کے بعد تمام عہدیداروں و ممبران نے آزادی کا کیک کاٹااور پاکستان کا قومی ترانہ ” پاک سر زمین شاد باد “ گایا،

مزید : عرب دنیا


loading...