سندھ کے نامور ادیب ،قانوندان اور جج کامریڈ تاج محمد ابڑو کی " 95 "پانچويں ویں سالگرہ عمرکوٹ پریس کلب میں منائی گئی

سندھ کے نامور ادیب ،قانوندان اور جج کامریڈ تاج محمد ابڑو کی " 95 "پانچويں ویں ...
سندھ کے نامور ادیب ،قانوندان اور جج کامریڈ تاج محمد ابڑو کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکو ٹ ( سید ریحان شبیر ) سندھ کے نامور ادیب ، دانشور ، قانوندان اور جج کامریڈ تاج محمد ابڑو کی " 95 "پانچويں ویں سالگرہ عمرکوٹ جنرلسٹ فورم اور سندھی ادبی سنگت عمرکوٹ کے مشترکہ تعاون سے عمرکوٹ پریس کلب میں منائی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے کالم نویس صحافی غلام محمد کمبار نے کہا کہ مرحوم کامریڈ تاج محمد ابڑو کی خدمات قابل دید تھیں وہ اپنی زات میں انجمن تھے کامریڈ تاج محمد ابڑو کے نظریات وافکار پر آج بھی لوگ عمل پیرا ہےانہوں نے خواتین کی تعلیم کے لیے جدوجہد کی اور سندھ کے ادیبوں میں بیداری پیدا کی وہ تاریخ ساز شخصیت تھے انہوں نے ترقی پسند ادب و فلاح و بہبود کے لیے خدمات سرانجام دیں پاکستان ہیومن رائٹس سندھ کے کوآرڈینیٹر سید آفتاب شاھ گرھوڑی نے کہا کہ کامریڈ تاج محمد ابڑو سندھ کے واحد جج تھے جن کوکامریڈ کا خطاب ملا وہ غریبوں کے یار تھے اور ان کے دکھ سکھ میں ہمشہ شامل رہے جس وجہ سے یہاں کے لوگ آج بھی انہیں یاد کرتے ہیں ، انہوں نے سماج میں تبدیلی کے لیے جدوجہدکی سرپرست اعلی عمرکوٹ پریس کلب حاجی گل حسن آریسر نے کہا کہ کامریڈ تاج محمد ابڑو کے مشن کو آگے لے جانے کی ضرورت ہے ان کی خدمات اندھیرے میں چراغ روشن کرنے کے برابر تھی ، سماجی رہنما مشتاق مہر نے کہا کہ کامریڈ تاج محمد ابڑونے ہمشہ غریبوں کے حقوق کی بات کی ،عبداللہ کھوسو نے کہا کہ وہ ایک ہی وقت بڑے صحافی ، سماجی رہنما اور ادیب تھے ، اور ناہید حسین خٹک،غلام مصطفیٰ مہر نے کہا کہ کامریڈ تاج محمد ابڑو نے تمام زندگی گمنامی میں اپنی دھرتی کے لوگوں کی محبت میں بسر کی تاج محمد ابڑو نے سندھ کےلوگوں میں دھرتی سے محبت حقوق کےلیے شعور کی آگاہی دی غلام محمد کنبھر نے کہا کہ کامریڈ تاج محمد ابڑو نے جاگیرداری نظام کے خلاف اعلان جنگ کیا ا س موقع پر سالگرہ تقریب سے عبداللہ کھوسو ، میوا رام ڈونگرانی ، نظر سمیجھو ، مشتاق مہر ، ممتاز کنبھر ، جاوید کنبھر ، اشوک رامانی ، عمر سومرو ، سید ریحان شبیر شاہ، اور دیگر نے خطاب کیا #------