"ہم ایک ہیں"

"ہم ایک ہیں"

  


دبئی (طاہرمنیر طاہر)پاکستان ایسوسی ایشن دبی نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے "ہم ایک ہیں" عنوان کے تحت جشن آزادی بڑے جوش و جذبے سے منایا گیا ۔ اس سلسلے میں ایک رنگارنگ تقریب پاکستان آدیٹوریم – پاکستان ایسوسی ایشن دبی میں منعقد ہوئی جس میں بچوں ، بوڑھوں ، جوانوں اور خواتین سمیت کمیونٹی کے تمام شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمانان خصوصی نئے سفیر پاکستان عزت مآب غلام دستگیر اور احمد امجد علی قونصل جنرل آ ف پاکستان تھے۔ سفیر پاکستان نے اپنی متحدہ عرب امارات میں تعیناتی کے بعد پہلی دفعہ کسی عوامی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا، انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کی یہ بھرپور تقریب اور جوش و جذبہ یقینا اورسیز پاکستانیز کی پاکستان کے ساتھ محبت اور تعلق کی دلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آج اس تقریب میں شرکت کرنے پر فخر ہے اور میں پاکستان ایسوسی ایشن دبی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے یہ موقع فراہم کیا اور انہوں نے کمیونٹی کی خدمت بہتر اور بلا امتیاز کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر فیصل اکرام صدر پاکستان ایسوسی ایشن دبی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سب پاکستانی یہاں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے نمائندے ہیں اور ہمیں یواے ای اور پاکستان دونوں کی بہتری کے لئے کام کرنا چاہییے ۔ پاکستان سنٹر دبی کا نیا پراجیکٹ جو کہ تکمیل کے مراحل میں ہے ہمیں اس کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا جاہیے۔ملی نغمے ، تحریک پاکستان کی تصویری نمائش ، کوئز مقابلے فیس پینٹنگ تقریب کا حصہ تھے جبکہ پاکستان سے نعمان علی شاہ نے ملی ترانوں کے لئے خصوصی شرکت کی ۔

مزید : عرب دنیا


loading...