اوورسیز پاکستانی پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی، کشمیر کا مسلۂ ہماری حکومت کے دور میں ہی حل ہو گا: مشتاق غنی
جدہ (بیورو رپورٹ )سپیکرکے پی کے اسمبلی مشتاق غنی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور انکی پاکستان سے محبت اور جزبہ لائق تحسین ہے ، کشمیر اس وقت سنگین مسلۂ بنا ہوا جس کے حل لیے ہماری حکومت خاص طور پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان خصوصی طور پر دلچسپی لے رہے ہیں اور جس طرح جدو جہد کر رہے ہیں انشاء اللہ کشمیر کا مسلۂ ہماری حکومت کے دور میں ہی حل ہو گا عمران خان جو کہتا وہ کرتا ہے وہ یہاں پی ٹی آئی جدہ کے کارکنان اور ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم کی جانب سے اپنے اور پی ٹی آئی کے مرکزی سکریٹری اطلاعات انجنئیر افتخار چوہدری کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے زمہ دران کارکنان اور ہزارے والوں نے شرکت کی ۔تقریب کی صدارت ہزارہ کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت راجہ مسکین اور بابر اکرم خان نے کی جنہوں نے اپنے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئےدونوں مہمانان خصوصی کو خوش آمدید کہا ۔ تقریب سے خطاب جاری رکھتے ہوئے اسپیکر مشتاق غنی نے کہا کہ عوام کو مایوس نہیں ہونا چاہے ملک کے مالی حالات بہتر ہو رہے ہر چیز کے لیے ایک وقت درکار ہوتا اور انہوں نے مزید کہا کے چھوٹے صوبے وقت کی ضرورت ہے اور صوبے بننے سے وفاق مضبوط ہوتا ہے ہم چار سال پہلے صوبہ ہزار کی قراداپاس کر کے وفاق کو بھجی تھی لیکن بدقسمتی سے ن لیگ حکومت نے اس پر عمل نہیں کیا عمران نے ایبٹ آباد میں ہزارہ کی عوام سے وعدہ کیا تھا صوبے کا اور جنوبی پنجاب سمیت اس وقت نئے صوبوں پر کام شروع ہے میری دلی خواہش ہے پھٹوار کو ہمارے ساتھ ملا کر صوبہ ہزارہ پھٹوار بنایا جائے ۔سامعین سے خطاب کرتے ہوئے افتخار چودھری نے کہا کہ احسن رشید جیسے لوگوں نے جدہ میں پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھی جس کے جواب سامعین نے تالیوں کی گونج میں دیا ۔ انھوں نے کہا کہ جدہ میرا شہر ہے اور یہاں پوری پاکستانی کمینیٹی میری اپنی ہے ۔انھوں نے کیمونٹی کو یقین دلایا کہ جس طرح وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ دنیا پھر میں سبز پاسپورٹ والوں کی عزت کروائے گے ۔ انھوں نے خادم الحرمین اور ولی عہد مہحمد بن سلمان کے پاکستانیوں کے لیئے انفلابی اقدامات کو سراہا اور خادم الحرمین کی صحت یابی کے لیئے دعاء کروائی ۔ دوسرے مقررین جن میں انجم اقبال وڑایچ نے اپنی تقریر میں کہا کہ عمران خان کو اپنے تمام ساتھی ہر دل عزیز ہیں ۔ حیدر علی نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی مدت میں توسیع کے بعد ہندوستان اور نریندر مودی مزید بوکھلاہٹ کا شکار ہونگے ۔ صدر ہزارے وال اوورسیز پاکستانی فورم نورلحسن گجر نے سپیکر کے پی کے اسمبلی کو حج کی مبارکباد دی اور کہا کے صوبہ ہزارہ وقت کی ضرورت ہے ہزارہ کی عوام نے آپکو صوبے کے نام پر ووٹ دئیے ہیں اب صوبے اور وفاق میں آپکی حکومت ہے آپ ہزارہ کی عوام کو صوبے تحفہ دیں ۔
شہباز بھٹی نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان اور فوج کے ہوتے ہوئے بیرونی قوتیں پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی اور کشمیر اور پاک فوج زندہ بآد کے نعرے لگوائے ۔
بچوں نے مہمانوں کو ویلکم کرتے ہوئے ٹیبلوز بھی پیش کیئے ۔ تقریب کے آخر میں پی ٹی آئی جدہ کے سابقہ جنرل سیکرٹری عجب خان کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی گی ۔ نظامت کے فرائض عدنان فاروقی نے ادا کئیے#