اپنی بیٹیوں کو پڑھاؤ یہ نوکرانی نہیں کہ ساری عمر آپ کو کھلائیں پلائیں،سندھ ہائیکورٹ کے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو تحفظ فراہم کرنے سے متعلق کیس میں ریمارکس

اپنی بیٹیوں کو پڑھاؤ یہ نوکرانی نہیں کہ ساری عمر آپ کو کھلائیں پلائیں،سندھ ...
اپنی بیٹیوں کو پڑھاؤ یہ نوکرانی نہیں کہ ساری عمر آپ کو کھلائیں پلائیں،سندھ ہائیکورٹ کے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو تحفظ فراہم کرنے سے متعلق کیس میں ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو دارالامان بھیجنے اور لڑکے کو بھی تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کو تحفظ فراہم کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نے لڑکی کے والد سے استفسار کیا کہ آپ نے اپنی بیٹی کو کیوں نہیں پڑھایا؟آپ سمجھتے ہیں کہ لڑکی پڑھے گی تو بھاگ جائیگی؟جسٹس صلاح الدین نے ریمارکس دیئے کہ زیادہ کیسز ایسے آتے ہیں جہاں لڑکا لڑکی پڑھے لکھے نہیں ہوتے،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہم اپنی بیٹیوں کو اس ڈر سے نہیں پڑھاتے کہ کہیں وہ بھاگ نہ جائیں،اپنی بیٹیوں کو پڑھاؤ یہ نوکرانی نہیں کہ ساری عمر آپ کو کھلائیں پلائیں،عدالت نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو دارالامان بھیجنے اور لڑکے کوبھی تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔