مقبوضہ کشمیر میں مسلمان اکثریت پر اقلیت ہندو فوج کی حکمرانی ہے،بڑے پیمانے پر قتل عام شروع ہوسکتا ہے،جینوسائیڈ واچ نے مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کا الرٹ جاری کردیا

مقبوضہ کشمیر میں مسلمان اکثریت پر اقلیت ہندو فوج کی حکمرانی ہے،بڑے پیمانے پر ...
مقبوضہ کشمیر میں مسلمان اکثریت پر اقلیت ہندو فوج کی حکمرانی ہے،بڑے پیمانے پر قتل عام شروع ہوسکتا ہے،جینوسائیڈ واچ نے مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کا الرٹ جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’جینوسائیڈ واچ‘ نے مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کے خطرے کا الرٹ جاری کردیا۔عالمی تنظیم نے اقوام متحدہ سے بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی سے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں کئی لاکھ بھارتی فوجی تعینات ہیں اور مسلمان اکثریت پر اقلیت ہندو فوج کی حکمرانی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر قتل عام شروع ہوسکتا ہے۔جینوسائڈ واچ نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے، اقوام متحدہ اور دنیا بھر کے ممالک بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی روکنے کی وارننگ دیں۔جینوسائڈ واچ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، تشدد اور جبری قید کا سلسلہ جاری ہے، مسلمان رہنماو¿ں کو جلا وطن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ مواصلاتی نظام بھی معطل ہے۔