”کیا آپ کرکٹ شوق سے دیکھتی ہیں؟ “ پاکستانیوں کی نئی ’انڈین بھابھی‘ نے پہلے بیان میں ہی ایسا جواب دیدیا کہ حسن علی بھی شرما اٹھے

”کیا آپ کرکٹ شوق سے دیکھتی ہیں؟ “ پاکستانیوں کی نئی ’انڈین بھابھی‘ نے پہلے ...
”کیا آپ کرکٹ شوق سے دیکھتی ہیں؟ “ پاکستانیوں کی نئی ’انڈین بھابھی‘ نے پہلے بیان میں ہی ایسا جواب دیدیا کہ حسن علی بھی شرما اٹھے

  


دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر حسن علی بھارتی لڑکی سامعہ آرزو کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں اور دونوں کے خاندان ہی اس پر بہت خوش ہیں۔

حسن علی کی اہلیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی میچ نہیں دیکھا اور حسن علی سے ملاقات کے بعد ہی کرکٹ دیکھنی شروع کی، کھیل کی کوئی سمجھ بوجھ نہیں، میدن میں صرف حسن علی پر ہی نظر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے گھر والوں کی شکرگزار ہوں جنہوں نے میری پسند کا خیال رکھا ، پاکستان اور بھارت میں ہماری شادی کو مثبت نظر سے دیکھا گیا ، میڈیا کا کردار بھی مثبت تھا، شادی کیلئے نیک خواہشات پر سب چاہنے والوں کے شکرگزار ہیں۔

مزید : کھیل


loading...