”کپتانی کی پیشکش ہوئی تو میرے لئے ۔۔۔“ عماد وسیم نے حیران کن اعلان کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی کپتانی ملنا اعزاز کی بات ہو گی مگر اس کا حتمی فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہی کرے گا۔
نجی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں عماد وسیم نے کہا کہ ایک نوجوان کرکٹر کی حیثیت سے میں نے ہمیشہ پاکستان کیلئے کھیلنے کا خواب دیکھا اور اگر کپتانی کی پیشکش ہوتی ہے تو یہ واقعی میرے لئے بہت اعزاز کی بات ہو گی۔ بہرحال اس کا فیصلہ پی سی بی نے ہی کرنا ہے اور میں کبھی بھی کپتانی نہیں مانگوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا کام کرنا کھیلنا ہے اور اگر مجھے کپتانی مل گئی تو یہ بہت زبردست بات ہو گی کیونکہ میں کبھی چیلنجز سے نہیں گھبرایا لیکن اگر کپتانی کی پیشکش نہ بھی ہوئی تو پاکستان کیلئے کھیلنا ہی بڑے اعزاز کی بات ہے۔