”مکی آرتھر کے جانے پر اداس ہوں لیکن۔۔۔“ عماد وسیم نے دل کا حال بیان کر دیا

”مکی آرتھر کے جانے پر اداس ہوں لیکن۔۔۔“ عماد وسیم نے دل کا حال بیان کر دیا
”مکی آرتھر کے جانے پر اداس ہوں لیکن۔۔۔“ عماد وسیم نے دل کا حال بیان کر دیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر عماد وسیم نے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا معاہدہ ختم ہونے پر اداسی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں ان کیساتھ دوبارہ کام کرنے کا موقع مل سکے گا۔

نجی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں عماد وسیم نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مکی آرتھر کے ہیڈ کوچ کا عہدہ چھوڑنے پر میں اداس ہوں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے یہ فیصلہ کر لیا ہے۔ امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں ڈومیسٹک یا لیگ کی سطح پر دوبارہ ان کیساتھ کام کرنے کا موقع مل سکے گا۔

عماد وسیم کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے بہت اچھا کام کیا ہے لیکن ان کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ پی سی بی نے کیا ہے اور ہم سب کو اس فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اسے تسلیم کرنا چاہئے کیونکہ یہی نظام ہے۔

مزید : کھیل


loading...