مودی نے خود کو پھنسا لیا، بھارت سے مذاکرات کے راستے بند ہو چکے،شیخ رشید

مودی نے خود کو پھنسا لیا، بھارت سے مذاکرات کے راستے بند ہو چکے،شیخ رشید
مودی نے خود کو پھنسا لیا، بھارت سے مذاکرات کے راستے بند ہو چکے،شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مودی نے خود کو پھنسا لیا، بھارت سے مذاکرات کے راستے بند ہو چکے ہیں، فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا نریندر مودی نے فاشزم کی بدترین مثالیں قائم کیں، وزیراعظم نے کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور طریقے سے لڑا، کشمیریوں کے ساتھ خون کا رشتہ ہے، ہفتے کو آزاد کشمیر جا رہا ہوں، اجتماعات سے خطاب کروں گا، کشمیر کے ساتھ چین بھی کھڑا ہے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کشمیر فلسطین یا بوسنیا نہیں،پاکستان کابچہ بچہ کشمیریوں کےساتھ کھڑاہے، میرے خیال میں بھارت سے مذاکرات کے راستے بند ہوچکے، مودی نے اپنے آپ کو خود پھنسایا، میں نے کہا تھا 3 ماہ مشکل ہیں، کشمیر کا علم نہیں تھا، بھارت میں مسلمان ظلم و جبر کا شکار ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا بیورو کریٹس کام نہیں کر رہے، ڈرے ہوئے ہیں، ان کی وجہ سے کام میں مشکلات ہیں، وزیراعظم کو کہہ چکا ہوں بیورو کریٹس کام نہیں کر رہے، اربوں روپے کی زمین واگزار کرائی، ملک میں مثال نہیں ملتی، 23 نئی ٹرینیں چلائی ہیں، کریڈٹ ملازمین کو جاتا ہے، ریلوے ملازمین کا نظام بائیو میٹرک کر رہے ہیں ، سب ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری لگے گی، لیبر کےساتھ ہوں، ان کے خلاف فیصلے بھی نہیں ہونے دیئے، ریلوے کا 4 ارب کا خسارہ کم کیا۔شیخ رشید نے پیشنگوئی کی وزیراعظم اپنے 5 سال پورے کریں گے،انہوں نے کہاکہ مریم نوازنے سارے خاندان کی سیاست کوتباہ کردیا،ایک طرف خون،دوسری طرف سیاست، شہبازشریف پھنس گئے،انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ کوپینٹاگون میں بھی سلامی دی گئی،آرمی چیف ایک بہترین جنرل ہیں۔