”ہم پاکستان میں ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکتے اور“ سری لنکا کے وزیر کھیل نے پاکستانیوں کے دل توڑ دئیے

”ہم پاکستان میں ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکتے اور“ سری لنکا کے وزیر کھیل نے ...
”ہم پاکستان میں ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکتے اور“ سری لنکا کے وزیر کھیل نے پاکستانیوں کے دل توڑ دئیے

  


کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا کے وزیر کھیل نے رواں سال اکتوبر میں پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کے بجائے 3 ون ڈے میچ کھیلنے پر غور کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن وزیر کھیل ہارین فرنینڈو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سری لنکا پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلے گا۔ ہم پاکستان میں 3 ون ڈے میچ کھیلنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رواں سال اکتوبر میں شیڈول ٹیسٹ سیریز کے دو میچ لاہور اور کراچی میں کھیلنے کیلئے سری لنکن بورڈ کو دعوت دی دی تھی جس پر گزشتہ دنوں سری لنکن کرکٹ بورڈ کا ایک سیکیورٹی وفد موہن ڈی سلوا کی سربراہی میں پاکستان آیا جسے کراچی کے بعد لاہور میں بھی حفاظتی انتظامات سے آگاہ کیا گیا۔

اس دوران متعلقہ اداروں کے حکام نے انہیں بریفنگ بھی دی اور پھر یہ اطلاعات بھی آئیں کہ سیکیورٹی وفد کی رپورٹ مثبت ہے جس کے بعد سری لنکن میڈیا نے دعویٰ کیا کہ رپورٹ پر بات چیت ضرور ہوئی لیکن اسے منظوری کیلئے ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں پیش ہی نہیں کیا گیا بلکہ حکومت کی جانب سے اجازت کا انتظار کیا جا رہا ہے اور آج سری لنکا کے وزیر کھیل نے پاکستان میں ٹیسٹ میچ کے بجائے ون ڈے سیریز کھیلنے کا اعلان کر دیا ہے۔

مزید : کھیل


loading...