مالی سال 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں مزید44 فیصد کمی متوقع ہے،فردوس عاشق اعوان

مالی سال 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں مزید44 فیصد کمی متوقع ہے،فردوس عاشق ...
مالی سال 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں مزید44 فیصد کمی متوقع ہے،فردوس عاشق اعوان

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مالی سال 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں مزید44 فیصد کمی متوقع ہے جس سے افراطِ زر میں کمی اور ملکی معیشت توانا ہوگی،یہ چار سال میں کم ترین خسارہ ہے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ برآمدات و ترسیلات زر میں اضافہ اور درآمدات میں نمایاں کمی حکومتی درست پالیسیوں کا ثبوت ہے۔ترسیلات زر میں اضافہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا حکومتی معاشی اصلاحات پر اعتماد کا اظہار ہے۔ یہ ثبوت ہے کہ معاشی محاذ پر حکومتی مشکل فیصلے درست سمت میں صحیح قدم ہے۔

فردوس عاش اعوان نے کہا کہ انشا اللہ اس کے فوائد عوام تک جلد پہنچیں گے،آنے والے ماہ و سال ملک و قوم کےلئے مزید خوشخبریاں لائیں گے۔ پاکستان عمران خان کی قیادت میں قومی ترقی اور خوشحالی کی منزل حاصل کر کے رہے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...