”جوفرا آرچر روائتی طور پر ویسٹ انڈین باﺅلرز کی طرح خطرناک مگر ہم سے مختلف ہیں کیونکہ۔۔۔“ وقار یونس نے انگلش فاسٹ باﺅلر سے متعلق اہم بات بتا دی

”جوفرا آرچر روائتی طور پر ویسٹ انڈین باﺅلرز کی طرح خطرناک مگر ہم سے مختلف ...
”جوفرا آرچر روائتی طور پر ویسٹ انڈین باﺅلرز کی طرح خطرناک مگر ہم سے مختلف ہیں کیونکہ۔۔۔“ وقار یونس نے انگلش فاسٹ باﺅلر سے متعلق اہم بات بتا دی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور فاسٹ باﺅلر وقار یونس نے انگلش فاسٹ باﺅلر جوفرا آرچر کو روایتی طور پر ویسٹ انڈین باﺅلرز کی طرح خطرناک قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وقار یونس نے انگلینڈ کے باﺅلر جوفرا آرچر کو فاسٹ باﺅلنگ کی دنیا میں ایک شاندار اضافہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چیزوں کو اپنے لئے مشکل نہیں بنایا ہوا اور انتہائی آسان رن اپ کیساتھ باﺅلنگ کرتے ہیں، وہ ورلڈکپ سے قبل ہی لوگوں کی نظروں میں تھے۔

وقار یونس نے کہا کہ میرے خیال میں جوفرا آرچر عمدہ ایتھلیٹ اور دیکھنے میں اچھا لگنے والے باﺅلر ہیں جو توقع کے مطابق باﺅلنگ کر رہے ہیں۔انگلینڈ خوش قسمت ہے کہ انہیں مستقبل کا باﺅلر ملا ہے، وہ روایتی طور پر ویسٹ انڈین باﺅلرز کی طرح انتہائی خطرناک باﺅلنگ کرنے کے عادی ہیں۔

وقار یونس نے مزید کہا کہ جوفرا آرچر وسیم اکرم اور میرے سے مختلف باﺅلر ہیں، ہمارا انداز کچھ اور ہوتا تھا جبکہ جوفرا آرچر تیز گیند اور باﺅنسر سے اٹیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مزید : کھیل


loading...