وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات
وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم پاکستان عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے جس دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران ملک اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ قومی سلامتی کے امور کے علاوہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کے بعد آرمی چیف کی وزیراعظم پاکستان عمران خان سے یہ پہلی ملاقات ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...