”میں ایسا بلے باز بننا چاہتا ہوں جو۔۔۔“ اسد شفیق نے شاندار اعلان کر دیا

”میں ایسا بلے باز بننا چاہتا ہوں جو۔۔۔“ اسد شفیق نے شاندار اعلان کر دیا
”میں ایسا بلے باز بننا چاہتا ہوں جو۔۔۔“ اسد شفیق نے شاندار اعلان کر دیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز اسد شفیق نے کہا ہے کہ وہ ایسا بیٹسمین بننا چاہتے ہیں جس سے پاکستان ٹیم کو فائدہ ہو، نمبر چھ پر بیٹنگ کرنا مشکل ہوتاہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد شفیق نے کہا کہ ٹریننگ کیمپ سے ہمیں کافی فائدہ ہورہا ہے اوربہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔انہوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ مصباح الحق کافی سخت انسان ہیں اور کہا کہ سابق ٹیسٹ کپتان کی زیر نگرانی ٹریننگ کرنا فائدہ مند ثابت ہوا۔

اسد شفیق کا مزید کہنا تھا کہ ذہن میں ہے کہ مصباح اور یونس خان کے جانے کے بعد ہم پر ذمہ داری ہے، میچ پریکٹس میں رہنے کی کوشش کرتا ہوں تاکہ انٹرنیشنل کرکٹ سے دور رہنے کا نقصان نہ ہو۔ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی دئیے جانے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کپتان بنانا پی سی بی کا کام ہے، میری رائے کی اہمیت نہیں ہے۔

مزید : کھیل


loading...