اینٹی کرپشن پنجاب نے ایک ہفتے کے دوران صوبہ بھر میں کتنی سرکاری زمین قبضہ گروپوں سے واگذار کروائی؟تفصیلات آ گئیں

اینٹی کرپشن پنجاب نے ایک ہفتے کے دوران صوبہ بھر میں کتنی سرکاری زمین قبضہ ...
اینٹی کرپشن پنجاب نے ایک ہفتے کے دوران صوبہ بھر میں کتنی سرکاری زمین قبضہ گروپوں سے واگذار کروائی؟تفصیلات آ گئیں

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن  لائن)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر، سرکاری زمینوں پر ناجائز قابضین اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں،رواں ہفتے کے دوران اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے صوبے بھر میں بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمینوں کو واگزار کروایا۔

اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے ایک کارروائی کے دوران مناواں میں 18کروڑ مالیت کی 8 کنال 12 مرلے سرکاری جگہ واگذار کروائی۔ اسی طرح ساہیوال میں 481 کنال قیمتی زرعی اراضی کو ناجائز قابضین سے واگزار کروا کے محکمہ آبپاشی پنجاب کے حوالے کیا گیا۔ ڈیرہ غازی خان میں 2کروڑ مالیت کی 2 ایکڑ کمرشل اراضی،بہاولپور ریجن میں 154 ملین مالیت کی100 ایکڑ سے زائد زمین, ملتان میں 48 کروڑ روپے ے سے زائد مالیت کی 14 کنال 10 مرلے قیمتی سرکاری اراضی واگزار کروائی۔ڈائریکٹر جنرل ل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ محمد گوہر نفیس نے تمام افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پنجاب بھر میں کرپٹ اور بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز تر کر دیں اور زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا رہتے ہوئے کرپٹ عناصر کے خلاف بلاخوف کارروائیاں کریں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...