احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ نے بڑا قدم اٹھا لیا

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ نے بڑا قدم اٹھا لیا
احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ نے بڑا قدم اٹھا لیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وڈیو سکینڈل میں ملوث احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو  معطل کرتے ہوئے  انہیں لاہور ہائی کورٹ بھیجنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی اور پریس ریلیز میں اعتراف جرم کرلیا ہے ،ان کے خلاف لاہورہائیکورٹ تادیبی کارروائی کرے ۔

نجی ٹی وی کےمطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کے حکم پر قائم مقام رجسٹرار نے نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق جج ارشد ملک بادی النظر میں مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے ہیں،جج کے انکشافات بظاہر ۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ پریس ریلیز اوربیان حلفی میں ارشد ملک کے انکشافات مس کنڈکٹ کا اعتراف ہیں،جج ارشد ملک نے 7 جولائی کو پریس ریلیز جاری کی اور 11 جولائی کو بیان حلفی بھی جمع کرایا تھا۔دوسری جانب سپریم کور ٹ میں جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس کا فیصلہ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل جمعہ کے روز  سنائے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...