اڈیالہ جیل میں سابق صدر آصف زرداری کو جس کمرے میں رکھا گیا ہے وہاں پہلے کون قید تھا ؟اہم انکشاف منظرعام پرآ گیا

اڈیالہ جیل میں سابق صدر آصف زرداری کو جس کمرے میں رکھا گیا ہے وہاں پہلے کون ...
اڈیالہ جیل میں سابق صدر آصف زرداری کو جس کمرے میں رکھا گیا ہے وہاں پہلے کون قید تھا ؟اہم انکشاف منظرعام پرآ گیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اڈیالہ جیل میں سابق  صدرمملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کو وہی کمرہ دیا گیا ہے جس میں سابق وزیراعظم  نواز شریف کو رکھا گیا تھا لیکن اس کمرے سے ائیرکنڈیشنر اتار لیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے  مطابق طبی معائنے کے دوران جب جیل کے کمرے سےائیرکنڈیشنر  اتارنے کے حوالے سےاس بات کا تذکرہ ہوا تو آصف زرداری نے بہت ذومعنی انداز میں کہا کہ انھیں ائیرکنڈشنر کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ 'ایک دو مہینے میں راولپنڈی کا موسم بدلنے والا ہے،ان کے اس جملے سے کمرے میں قہقہہ بلند ہوا جو ڈاکٹروں، جیل عملے اور سکیورٹی اہلکاروں سے بھرا ہوا تھا۔میڈیکل بورڈ کی جانب سے آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کی رپورٹ کے حوالے  وزارت داخلہ حتمی فیصلہ کرے گی ۔ سابق صدر آصف زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ اور بد عنوانی کے مقدمات کی سماعت احتساب عدالت میں جاری ہے اور اس دوران انھیں نیب کی درخواست پر جیل میں رکھا گیا ہے۔حال ہی میں جیل میں طبی معائنہ کرنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم نے انھیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی ہے۔پمز ہسپتال کے سینیئر ڈاکٹروں پر مشتمل اس ٹیم نے وزارتِ داخلہ کی درخواست پر پیپلز پارٹی کے شریک سربراہ کا جیل میں ابتدائی طبی معائنہ کیا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...