حسن علی نے اپنی شادی کے بعد شاداب خان سے بڑا مطالبہ کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار باولر حسن علی نے بھارتی لڑکی سے شادی کر لی جس کے بعد وہ بہت خوش دکھائی دیتے ہیں ۔شادی کی تقریب میں انہوں نے اپنے قریبی دوست شاداب خان کو بھی بلا رکھا تھا اور اب حسن علی نے شاداب خان سے شادی کا مطالبہ کردیا ۔مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاداب خان نے حسن علی نے نکاح کی تصویر شیئر کی تو حسن علی نے پیغام دیا کہ تم کہتے تھے کہ میری شادی کے بعد تم بھی شادی کر لو گے ،اب تمہاری باری ہے ۔اس پیغام کے ساتھ حسن علی نے ہیش ٹیگ#waitingforShadabweddingبھی استعمال کیا ۔اس پر جواب دیتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ واہ یار حسن بڑا ہیش ٹیگ نکالا ہے ۔