فواد چودھری ، شیخ رشید اور شہر یار آفریدی اعلان جنگ کرکے مغربی ممالک کے دورے پر چلے گئے ،سلیم صافی کا حیران کن تجزیہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ فواد چودھری ، شیخ رشید اور شہریار آفریدی مشرق سرحد پر جنگ اورجہاد کا اعلان کرکے مغربی ممالک میں چلے گئے ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ ابھی تک پاکستان کی پالیسی رہی ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ بات کرنا چاہ رہاہے ، اب ہم ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی پر خوشی کا اظہار کررہے تو ایسے میں عمران خان کے بیان میں تضادنظر آتاہے ، اگر ایسی بات ہے تو پھر میں ہم کو ٹرمپ اور عالمی برداری سے اپیلیں بھی نہیں کرنی چاہئے ۔
سلیم صافی کا کہناتھا کہ فواد چودھری ، شیخ رشید اور شہریار آفریدی مشرق سرحد پر جنگ اورجہاد کا اعلان کرکے مغربی ممالک میں چلے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب پارلیمنٹ میں مغربی ممالک کے دوروں کیلئے حکومتی اور اپوزیشن کے وفود تیار ہورہے ہیں کوئی کہتاہے میں اس ملک جاﺅں گا توکوئی کہتا کہ میں وہاں جاﺅں گا، کشمیر کی آڑ میں یہ کچھ ہورہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشرق سرحدو ں پر توجہ دینے کیلئے یہ سب چھوڑ دیں اور وہ بیچارے مقبوضہ کشمیر کے لو گ بلا بھی رہے ہیں۔