کشمیریوں کی نسل کشی پربھارت کوجنگ سے روکا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر نے بڑ ا اعلان کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزبرائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے نسل کشی روکنے کے دوطریقے ہوسکتے ہیں، ان میں ایک توجنگ اوردوسرا دنیا کو کشمیر کی صورتحال آگاہ کرناہے ، اگر دنیا نوٹس نہیں لے گی تو بھارت کوجنگ سے روکاجاسکتاہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ ایٹمی جنگ میں ہار جیت نہیں ہوتی صرف ہار ہوتی ہے ،آسام میں چار لاکھ مسلمانوں کی شہریت ختم کی جارہی ہے۔
شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ کشمیر میں نسل کشی روکنے کے دوطریقے ہوسکتے ہیں، ان میں ایک توجنگ اوردوسرا دنیا کو کشمیر کی صورتحال آگاہ کرناہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا دوسرا ہٹلر قبول نہیں کرے گی ، اگر دنیا نوٹس نہیں لے گی تو بھارت کوجنگ سے روکا جاسکتا ہے،ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے ،یورپی ممالک نے دیکھاہے کہ ہٹلر نے ان کے ساتھ کیا کیاہے ؟نازی طرزکی حکومت سے کیسے مذاکرات ہوسکتے ہیں؟