اپوزیشن والے جیل ہی جائیں گے ، ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے واضح کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہاہے کہ اپوزیشن نے کارنامے جیل جانے والے کئے ہیں جس پر یہ جیل ہی جائیں گے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ اپوزیشن نے کارنامے جیل جانے والے کئے ہیں جس پر یہ جیل ہی جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ان سے پوچھا کہ ٹی ٹی کہاں سے آئی ہے ؟ تو کہتے ہیں ہیں نہیں پتہ اور جب پوچھتے ہیں کہ ویڈیو کہاں سے آئی ہے تو شہباز شریف کہتے ہیں کہ مریم کوپتہ ہے اور جب مریم کو پوچھتے ہیں توکہتی ہیں کہ مجھے بھی نہیں پتہ ہے ۔
شہباز گل کا کہناتھا کہ مشترکہ اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم گیارہ بجے تک پہنچ گئے تھے ، ان کے وزٹ کوچیک کروا کے دیکھا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہاہے کہ اپوزیشن سمجھتی ہے کہ کوئی بھی مسئلہ ہوچاہے کشمیر کا ہو یاڈینگی کا ان کو جیل سے نکال دیا جائے ۔