کشمیر پر سفارتی محاذ پر ہم نے ہمیشہ شکست کھائی ہے ، تجزیہ کار سلیم بخاری کا دعویٰ

کشمیر پر سفارتی محاذ پر ہم نے ہمیشہ شکست کھائی ہے ، تجزیہ کار سلیم بخاری کا ...
کشمیر پر سفارتی محاذ پر ہم نے ہمیشہ شکست کھائی ہے ، تجزیہ کار سلیم بخاری کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہاہے کہ کشمیر پر سفارتی محاذ ہم نہ ہمیشہ شکست کھائی ہے،کشمیر کی آج کی صورتحال ماضی کی غفلت کا نتیجہ ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم بخاری نے کہاکہ کشمیر پر سفارتی محاذ ہم نے ہمیشہ شکست کھائی ہے ،کشمیر پر ہم نے کچھ برا کیا اور کچھ بہتر کیا ہے، کشمیر پر سمجھوتہ کرنا اب ہمارے بس میں نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک جنرل کے بیان کے بعد پاکستان کی افواج سے جہاد کانعرہ ختم ہوگیا ، ہم نے کشمیر پر امریکہ کے کہنے پر ایف اے ٹی ایف کے تناظر میں سوائے حافظ سعید کوگرفتار کرنے کے کچھ بھی نہیں کیاہے ، کشمیر کی آج کی صورتحال ماضی کی غفلت کا نتیجہ ہے۔

مزید :

قومی -